ا لسلا م علیکم و ر حمتہ اللہ و برا کا تہ‘ !۔
یہ عاجز عمران عمر اس لائق کہاں کہ اپنا تعارف لکھے لیکن صرف اس نیت سے لکھا جارہا ہے کہ وہ حضرات جو اس عاجز کو جانتے نہ ہوں انکے علم میں اضافہ کا باعث ہو۔ اور ویسے بھی چونکہ اس عاجز نے تمام ویب سائٹس اسلامی عنوان پر بنائی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ اسلامی معلومات اس شخص سے حاصل کی جائیں اور اسی شخص سے راہنمائی لی جائے کہ جس کے بارے میں معلوم ہو کہ اسکا سلسلہ نسب کیا ہے اور یہ اسلامی معلومات کس مکتبہ فکر سے تعلق رکھتی ہیں۔